مسلم لیگ (ن) میں اہم شمولیتیں، بڑی سیاسی وکٹیں اُڑالیں

لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ۔ سابق وزیراعظم اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے دونوں سابق ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رانا ثناءاللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے۔شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا ۔ شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی ۔ شہبازشریف نے کہا کہ آپ کی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔ادھر بلو چستان عوامی پارٹی ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ( ن) سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء سمیت سیا سی و قبائلی رہنمائوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

جمعرات کو پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کوئٹہ کے علا قے جناح ٹائون میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ملک شاہ گو رگیج کی رہائشگاہ پر گئے جہاں پر بلو چستان سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزراء اور قبائلی رہنمائوں نے ان سے ملاقات کی ،سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق صوبائی وزراء سردارسرفراز ڈومکی ،میرنصیب اللہ مری، سیا سی و قبائلی رہنمائوں میر حربیار ڈومکی، میرلیاقت لہڑی، ولی خان غیبزئی ،علاؤالدین کاکڑ ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ثمینہ شکیل بلوچ، میر حسن خان ، میر دوران خان، ملک ساجد بنگلزئی، انعام کھیتران، میر دوران خان کھوسہ، ڈاکٹر گل بہار کھو سہ، میر امجد کھو سہ ، شارخ کھو سہ، اکرم آوارانی، میر بالاچ رودینی، میر نور احمد ملازئی، میر غلام حیدر، میرعثمان حیدر، اکبر خان اچکزئی، سر دار آصف مینگل، امین جان مینگل، مینا مجید سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close