نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری چیلنج کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) ہائی کورٹ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے معاملے پر صوبائی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔۔۔۔عدالت میں نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔۔۔۔۔وکیل شاہ فیصل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے غلط طریقہ کار اپنایا گیا جس طرح وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔۔۔۔دلائل جاری رکھتے ہوئے وکیل نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تعیناتی کے لیے آرٹیکل 224 اور 224 اے کا طریقہ کار اپنایا گیا، یہ طریقہ تب ہوتا ہے جب وزیرِ اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر موجود ہوتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں