فیض آباد دھرنا کمیشن نے نگران وفاقی وزیر کو طلب کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) اختر علی شاہ کی سربراہی میں فیض آباد دھرنا کمیشن نے تحقیقات کے معاملے میں نگراں وزیر اور سابق سیکریٹری ٹو پی ایم فواد حسن فواد کو طلب کر لیا ہے ۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دھرنا کمیشن 5 دسمبر کو فواد حسن فواد کا بیان ریکارڈ کرے گا، انہوں نے 22 نومبر 2017ء کے اجلاس کے منٹس درج کیے تھے۔۔۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال کمیشن کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close