چیئرمین کے منصب پر بڑی شخصیت کیوں نہیں؟ سینیٹر علی ظفر نے اندر کی بات بتا دی

لاہور( آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے پارٹی میں ’’ کو ‘‘ کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے عارضی انتظام میں کسی قد آور شخصیت کو لاکر ہٹانا مناسب نہیں لگتاورنہ پارٹی میں بڑے بڑے نام موجود ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پارٹی میں ’’کو ‘‘ہونے کا کوئی امکان نہیں ،عارضی انتظام محض قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے پارٹی چیئرمین شپ کے نئے امیدوار سے متعلق انہوں نے کہا کہ عارضی انتظام میں کسی قد آور شخصیت کو لاکر ہٹانا مناسب نہیں لگتا، قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے عارضی انتظام کرنا پڑ رہا ہے، انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ اسی اسٹریٹجی کا حصہ ہے ، ورنہ پارٹی میں تو بڑے بڑے نام موجود ہیں۔پارٹی میں ’’کو ‘‘ہونے کا خدشہ نہیں لیکن سیاست میں تاثر کا بھی اہم کردار ہوتاہے ، نامزدگی سے ہی ظاہر ہے مائنس ون اور ’’کو ‘‘جیسی باتیں ہم نے ختم کردیں ، بیرسٹر گوہر مائنس ون کے کسی زمرے میں آتے ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے رہنمائوں کی تضاد بیانی بڑا مسئلہ نہیں لیکن معاملہ طریقے سے ہینڈل ہونا چاہیے تھا ، پارٹی قائدین کی رضامندی حاصل ہونے کے بعد انٹرا پارٹی الیکشن کا اعلان کرنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close