لاہور( آئی این پی)پاکستان کا سب سے بڑا شہر، معاشی حب کراچی فضائی آلودگی کا شکار شہروںمیں پہلے نمبر پر رہا ،بارش کی وجہ سے فضا بہتر ہونے سے لاہور پانچویں نمبر پر آگیا ۔عالمی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پررہا۔کراچی کی فضا میں آلودگی 249 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے باعث لاہور کی فضا میں گزشتہ دنوں کے مقابلے میں بہتری ریکارڈ کی گئیاورلاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر رہا۔لاہور کی فضا فضا میں آلودگی 192 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر رہا جس کی فضا میں آلودگی 233 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں