ایک بیٹے کی تین مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، معاملہ عدالت عالیہ میں چلا گیا

کراچی(پی این آئی) نادرا کا ایک انوکھا کارنامہ سامنے آگیا ۔ ایک بیٹے کی تین مائیں بنا ڈالیں، نوجوان عمررضا کی والدہ نے نادرا کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نوجوان عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نادراریکارڈ کےمطابق 17 سالہ
نوجوان عمررضا کی تین مائیں ہیں، نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے، نادراریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کےاندراج کی وجہ سےمستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔ یاد رہے نادرا وین کی بند گودام میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ۔ جس میں ایک گودام کے اندر مشکوک طریقے سے شناختی کارڈ بنائے جارہے تھے ۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار نادرا ملازم سے پوچھ رہا ہے کہ اندر کیا ہورہا ہے جس پر نادرا کے ملازم نے جواب دیا کہ ایم این اے نے یہاں شناختی کارڈ بنانے کے لیے وین بھیجی ہے۔نادراوین کے گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو پر نادرا نے انچارج رجسٹریشن وین ندیم شاہ کا بیان جاری کردیا جن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔

انچارج نادرا رجسٹریشن وین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے۔ اس روز وین پر میری ڈیوٹی تھی۔ وین بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کاکڑ اور سلیمان خیل کمیونٹی کی خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے منگوائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ نادرا وین ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے منگوائی گئی تھی جسے بارش کے باعث گودام میں لگوایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close