پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہوگا؟ آصف زرداری کا کوئٹہ میں بڑا اعلان

کوئٹہ ( پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلاول نےاپنی شناخت بنالی ہے۔

ہم نے اس کی تربیت کرنی ہے اور کل کا لیڈر بنانا ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے، قوم کو لیڈ کرنے والے کو پیچھے کھینچنے والی بہت سی قوتیں ہوتی ہیں، ہمیں ان قوتوں سے ڈر نہیں بلکہ عوام سے امید ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پارٹی کے یوم یوسیس کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے لیکن اس دھرتی پر دکھ اور غم پھیلا ہوا ہے، ہمیں ان کے دکھوں پر مرہم رکھنا ہے، ہم سب نے مل کر پاکستان کوعظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم نےآپ کو آپ کی دھرتی کا مالک بنایا، اب ہم نے بلوچستان کےعوام کے پاس پانی پہنچانا ہے، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے، بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، ہمیں جو آتا ہے وہ اس کو سکھانا ہے۔سابق صدر کا کہنا ہے کہ میرے بچوں نے آپ کی دھرتی پر رہنا ہے یہیں بڑے ہونا ہے، قوم کو لیڈر چلاتے ہیں اور بلاول بھٹو بہترین لیڈر ثابت ہوگا، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے، ہمیں جو بھی آتا ہے اسے بلاول بھٹو کو منتقل کرنا ہے۔

آپ سمیت میں بھی دیکھوں گا پاکستان کو دوبارہ ری ڈیفائن کریں گے، ہمیں بلاول کو سپورٹ کرنا ہے، ان کی تربیت کرنی ہے، آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں، آپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبان خلق کو نقارۂ خدا سمجھو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close