بلوچ بچی نے آرمی چیف سے اپنے علاقے کے وڈیرے کی شکایت کر دی تو آرمی چیف نے فوری طور کر کیا کیا؟ دلچسپ ویڈیو

اسلام آباد(پی این آئی) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی سے آئی بچی کی شکایت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے موقع پر موجود عسکری حکام کو ہدایات جاری کردیں اور بچی کو دلاسہ دیا کہ آپ پریشان نہ ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں آرمی چیف نے بچی کے سر پر دست شفقت رکھتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کا کون کمانے والا ہے اور کھانا پینا کیسے چل رہا ہے جس پر بچی نے جواب دیا کہ کوئی کمانے والا نہیں۔ بھائیو ں کے بارے سوال پر بچی نے بتایا کہ سب سے بڑی میں ہوں، بھائی چھوٹے ہیں۔گھر بارے آرمی چیف نے استفسار کیا تو بچی نے بتایا کہ بلوچستان میں ہے، ہر چھ ماہ یا سال بعد سیلاب آتا ہے ، وہاں ایک وڈیرہ ہے، سیاستدان ہے جو جان بوجھ کر پانی چھوڑ دیتا ہے ، آرمی چیف نے ’اچھا ‘ کا جواب دیا اور پھر موقع پر موجود عسکری حکام کی طرف مڑے اور کہا کہ ’ یہ بتارہی ہے کہ ایک وڈیرہ ہے جو جان بوجھ کر ہماری زمینوں پر پانی چھوڑ دیتا ہے ، ’’ سینڈ میسج ٹو دیٹ وڈیرہ( اس وڈیرے کو پیغام بھیجیں ) کہ پانی تمہارا پہنچ جائے گا کہیں اور‘‘۔بچی نے اپنی بات دہرائی کہ وہ پھر پانی چھوڑ دے گا جس پر آرمی چیف نے کہا کہ اب وہ پانی نہیں چھوڑے گا اگراس نے ایسا کیا تو ہم اس کی زمینوں میں پانی چھوڑ دیں گے، آپ بالکل پریشان نہ ہونا اور ماما کو سلام دینا، پاک فوج ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب تک آپ اور آپ کے بھائی بڑے نہیں ہو جاتے اور اپنے اپنے کام نہیں شروع کردیتے، پھر دست شفقت سر پر رکھا اور الوداعی جملے کہہ کر آگے بڑھ گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close