لطیف کھوسہ چیئر مین پی ٹی آئی سے متعلق بیان پر ڈٹ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بیان پر ان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ ڈٹ گئے ۔ صحافی نے لطیف کھوسہ سے سوال کیا کہ آپ نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی خود چیئرمین ہونگے جبکہ علی ظفر نے اور اعلان کیا ہے ؟ جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ جو عمران خان نے کہا وہ میں نے آکر بتایا ، اگر انہیں کچھ اور بتایا ہے تو وہ سنتے رہیں میں کیا کہہ سکتا ہوں ،کیا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے ؟

صحافی کا سوال،،وہ درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں۔ صحافی نے پھر سے سوال کیا کہ کیا بیرسٹر گوہر اور علی ظفر درست نہیں کہہ رہے ؟ لطیف کھوسہ نے پھر سے جواب دیا کہ وہ درست کہہ رہے یا نہیں لیکن میں ٹھیک کہہ رہا ہوں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close