چکن کھانے کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن راولپنڈی سمیت 3تنظیموں نے یکساں نرخ کے نفاذ کی انتظامی پالیسی کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات تک سپلائی روک دی گئی ہے جس سے مرغی کے گوشت کے بحران کا خدشہ ہے۔مرغی منڈی باغ سرداراں راولپنڈی میں ملک غضنفر کی زیر صدارت راولپنڈی کی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن، پولٹری سپلائرز ایسوسی ایشن اور پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ملک غضنفر نے کہا روز مرہ کے رئیس کا تعین منڈی کے تاجروں کا حق ہے، ضلعی انتظامیہ اپنی من مانی بند کرے،ہمیں ریٹس پر مرغی کا گوشت بیچنے پر مجبور نہ کیا جائے ، ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔جنرل سیکرٹری قاضی زاہد نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر حکام ہمارے مطالبات کا نوٹس لیں۔