اسلام آباد(پی این آئی) رواں ماہ کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔
نگران حکومت کی طرف سے دسمبر کے پہلے دو ہفتوں کے لیے تیل کی قیمتیں کم کیے جانے کی توقع ہے، جس کا سبب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان بتایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران حکومت ممکنہ طور پر ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر کمی کر سکتی ہے، جس سے اس کی قیمت 260روپے فی لیٹر تک آ جائے گی۔ تاہم پٹرول کی قیمت مستحکم رکھے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور فی بیرل قیمت 60ڈالر سے نیچے چلی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں