تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے مزید رہنما ساتھ چھوڑنے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دو سابق ارکان قومی اسمبلی اور ایک سابق صوبائی وزیر کی آئی پی پی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے۔جہانگیرترین سے ملاقات کرنے والوں میں سابق ایم این اے سردار ذوالفقار دُلا اور غلام محمد لالی شامل ہیں ،سابق صوبائی وزیرکرنل ریٹائرڈ محمد انور نے بھی جہانگیرترین سے ملاقات کی۔دوران ملاقات د وسابق ایم این ایز اورسابق صوبائی وزیر نےجہانگیرترین کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا، تینوں ارکان چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس میں آئی پی پی میں شمولیت کااعلان کریں گے۔آئی پی پی کے پیٹرن ان چیف نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close