عمران خان مائنس ون کے بیان پر لطیف کھوسہ کااہم بیان آگیا

راولپنڈی(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے عمران خان نے مائنس ون خبروں کی سختی سے تردید کی ہے، جو چیئرمین ہیں وہی رہیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی نے مائنس ون کی خبروں کی تردید کی ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین امیدوار ہوں گے، پی ٹی آئی کے چیئرمین جو ہیں وہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی سے ایک ڈیڑھ گھنٹہ بات ہوئی جس میں انہوں نے دو ٹوک بات کی، شیر افضل مروت یا علی ظفر نے جو کہا ان کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا خاور مانیکا کے بیان پر چئیرمین پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی کہ کوئی اتنا بھی گر سکتا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کوئی اتنا جھوٹ بھی بول سکتا ہے، سیاست میں سب ہوتا ہے،کیسز بنا دیے جاتے ہیں لیکن کوئی اتنا گرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close