کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان سے اس وقت بات ہوگی جب وہ کیسز سے بری ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں مائنس چیئرمین پی ٹی آئی کےایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کوتیار ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ابھی بھی پارٹی چیئرمین ایکسٹینشن لے کر بیٹھے ہیں، عمران خان خود کہتے تھے کہ حکومت یہ چلاتے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو پاکستان میں آگ لگی ہوئی تھی ، بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور آگے بڑھے۔ پی ٹی آئی والے 10سال کے پراجیکٹ پر آئے تھے جو ناکام ہو چکا ، پی ٹی آئی والے آصف زرداری کی منتیں کر رہے تھے ، پی ٹی آئی والے آصف زرداری کی منتیں کر رہے تھے عدم اعتماد واپس لے لیں۔چیئرمین تحریک انصاف نے پیغام بھیجا کہ عدم اعتماد واپس لے لیں ، آصف زرداری نے کہا کہ میں کمٹمنٹ کر چکا ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ یہی چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا کہ ان کیلئے گھر سے کھانا کیوں جاتا ہے ، اب چیئرمین پی ٹی آئی کبھی سائیکل اور کبھی کچھ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے تلوار کا نشان لے کر تیر کا نشان دیا گیا ، پاکستان میں شخصیات کے ووٹ ہیں ، پیپلز پارٹی ختم کر دی گئی ، ہم نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز بنا لی۔پی ٹی آئی میں لوگ ڈیپوٹیشن کیلئے آئے تھے وہ کسی اور ڈیپارٹمنٹ میں چلے گئے ، پاکستان میں شخصیات کا ووٹ ہے چاہے وہ بھٹو خاندان کا ہو یا شریف فیملی کا ہو ، پی ٹی آئی والے بھی الیکٹیبلز کے پاس گئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں