پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے؟ تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ کمی کی تفصیلات سامنے آگئیں، عالمی ماریٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم دسمبر سے پٹرول 7 روپے جبکہ ڈیزل 6 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی اعلان نگران وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہو گا۔ دوسری جانب پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کو ناقابل قبول عمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان نے کہا ہے اس طریقہ کار سے پٹرول پمپ خشک ہو جائیں گے، ان کا مزید کہنا ہے نئے پلان سے پٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہوا تو ہم نہیں حکومت ذمہ دار ہو گی۔خیال رہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 کی بجائے 7 روز بعد تبدیل کرنے کا پلان تیار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close