عمران خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنیوالوں کیلئے کیا شرط عائد کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ملک بھر میں پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام سرکلر جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے پارٹی میں قومی اور صوبائی سطح پر نئے افراد کی شمولیت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاریکر دی گئیں۔قومی،صوبائی یا علاقائی سطح پرسینئر سیاست دانوں یا نمایاں شخصیات کی شمولیت کو عمران خان کی منظوری کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ عمران خان کی جانب سے تمام مرکزی پارٹی عہدیداران، صوبائی و علاقائی صدور اورجنرل سیکرٹریز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ سرکلر میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ قومی ،صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی کو پارٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو 20 روز میں انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات 13جون 2021 سے التواء کا شکارتھے اور 8جون 2022کوپی ٹی آئی نے پارٹی آئین میں تبدیلی کرنے کے بعد 10جون2022کو انٹراپارٹی الیکشن کرایااورمنتخب ممبران کی لسٹ (سرٹیفیکیٹ) الیکشن کمیشن میں جمع کروائی جسکے بعدپی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنرجمال انصاری نے کمیشن کوبتایاتھاکہ ہم نے آئین میں تبدیلی کی ہے اورپارٹی آئین کمیشن میں جمع کروایاتاہم بعدمیں پارٹی کے وکیل بیرسٹرگوہرنے الیکشن کمیشن کوبتایاکہ ہم نے پارٹی آئین میں ترامیم واپس لے لی ہے اورسرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع کروایاجس پرکمیشن نے 13ستمبرکوفیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 20روز کے اندر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close