عمران خان نے خود ہی چئیرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین کے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں؟ اس حوالے سے بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آ گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں چیئرمین کے امیداوار نہیں ہوں گے۔ پارٹی انتخابات میں دوسرا رکن بطور چیئرمین منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا۔ توشہ خانہ کیس میں سزا کے سبب انٹرا پارٹی الیکشن میں بطور چیئرمین نیا امیدوار ہو گا۔ نئے چیئرمین کیلئے نام کا فیصلہ خود عمران خان کریں گے۔اس سے قبل سینئر نائب صدر تحریک انصاف شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان انٹرا پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close