نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کس کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

لاہور (پی این آئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور کی ملتان روڈ پر پتوکی سے آنے والی نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔نگران وزیراعلیٰ نے پولیس حکام کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے زخمی طالبات کیلئے بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہمی کا بھی حکم دیا۔واضح رہے کہ طلبا و طالبات کا ٹرپ پتوکی سے کشمیر جا رہا تھا کہ لاہور میں نامعلوم کارسواروں نے ان کی بس پر فائرنگ کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close