نیب نے فواد چوہدری کو ایک اور بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف نیب نے اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہونے پر ایک اور انکوائری شروع کر دی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما کے کئی کیسز میں نام شامل کئے جانے کے بعد امتحاں ابھی اور بھی باقی ہیں۔ اب نیب کو بھجوائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے بے نامی اثاثے بنائے ہیں، شکایت کنندہ نے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔ڈی جی نیب نے فواد چوہدری کے خلاف ویری فیکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close