اہم ترین شخصیت عہدے سے فارغ

اسلام آباد (پی این آئی)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین سیف اللہ ابڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو کمیٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سینیٹر بہرمند تنگی، سینیٹر منظور کاکڑ نے اعظم نذیر تارڑ کے حق میں ووٹ دیا، سینیٹر ثناء جمالی، سینیٹر دلاور خان بھی اعظم نذیر تارڑ کے حق میں رہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی، سینیٹر فدا محمد، سینیٹر ہدایت اللہ، سیف اللہ ابڑو کے حق میں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close