اعظم خان کی سزا ختم کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹسمین اعظم خان پر فلسطین کا جھنڈا اپنے بیٹ پر لگانے کے بعد عائد ہونے والا جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ اس حوالے سے پی سی بی نے اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close