اسلام آباد (آئی این پی) ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے بلاول کیلئے غیرتربیت یافتہ کی بات درست کہی، کوئی شک نہیں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ سے ادارے کی ساکھ ختم ہوجاتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر افنان اللہ خان نے لیگی قائد میاں محمد نواز شریف کی عدالت میں پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے خلاف فیصلوں پر پی ٹی آئی خوش تھی، لیگی رہنما کے خلاف مقدمات پر پی ٹی آئی والے ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے، لیکن ن لیگ کی قیادت نے تمام مقدمات کا سامنا کیا،
اور بالآخر ثابت ہوگیا کہ ن لیگ کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے۔سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ آج ان پر مقدمات بنے ہیں تو یہ عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ کوئی شک نہیں نیب سیاسی مقاصد کیلئے استعمال ہوتا رہا ہے، پولیٹیکل انجینئرنگ سے ادارے کی ساکھ ختم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جرم ہم نے کیا ہی نہیں اس پر آپ چاہتے ہیں کہ سزا ہو۔ایک سوال کے جواب میں ا نہوںنے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر آگے چلنے کو تیار ہیں۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول کیلئے غیرتربیت یافتہ کی بات درست کہی، آصف زرداری اور مولابخش چانڈیو جتنا تجربہ کس کا ہوگا۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں