تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، اہم سیاسی رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحصیل گوجر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم اور یونین کونسل کونتریلہ کے جنرل سیکرٹری ندیم بھٹی نے پیر کے روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور اپنے قافلے کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی میں دیگر شمولیت اختیار کرنے والوں میں صوبیدار شواکت، نمبردار عزیز ، فاروق بھٹی، راجہ حارث بھٹی، ماسٹر عارف، چوہدری فاضل، عتیق الرحمن جنجوعہ، راجہ زاہد، عبداللہ سلیم ، بلام سلیم، چوہدری فدا بھٹی ، پیر مختار شاہ، اپنی برادری اور پوری ٹیم کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور گوجر خان کی ترقی کے لیے اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاوشوں کو سراہا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تحصیل گوجر خان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد سلیم اور یونین کونسل کونتریلہ کے جنرل سیکرٹری ندیم بھٹی کو دیگر زعمائ کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان کی شمولیت کو پارٹی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوجر خان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کیا ہے جس کے نتیجے میں آج گوجر خان میں عوامی فلاح و بہبود کے ریکارڈ منصوبے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان غیور عوام نے مزید خدمت کا موقع دیا تو گوجر خان کو مزید ترقی اور خوشحالی پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close