عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانیوالے جج ہمایوں دلاور کو کہاں تعینات کر دیا گیا؟

اسلام آباد( پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والےجج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں تین سال کے لیے بطور اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیاوہ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں فرائض سر انجام دیں گے، جج ہمایوں دلاور کل سے بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو اسلام آباد ڈیوٹی پر مامور ہوں گے،اس سے قبل وہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر مامور تھے۔جج ہمایوں دلاور ایف آئی اے، سائبرکرائم سے متعلق کیسز کی سماعت کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close