اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور سینئر لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی بیرون ملک دوروں کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شاہد خاقان عباسی کو ایک ماہ میں صرف ایک بار بیرون ملک جانے کی منظوری دی۔ ای سی ایل میں نام ہونےکی وجہ سے شاہد خاقان عباسی نے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ملٹی پل دوروں کی درخواست مسترد کی، وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں