تحریک انصاف میں شمولیت؟ چوہدری نثار نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد( پی این آئی ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناہے کہ آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لوں گا۔چوہدری نثارچکری سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ میں نے ہمیشہ عزت و وقار کی سیاست کی۔

میری خدمت کے نشان حلقے میں ہر جگہ موجود ہیں۔میرے حمایتیوں کو میرے لیے ووٹ مانگنے میں کبھی شرمندگی نہیں ہوگی۔مجھے عہدوں کا لالچ ماضی میں تھا نہ اب ہے۔اگر مجھے عہدے ہی چاہئیے ہوتے تو جس دور میں جو بھی عہدہ کہتا مجھے ملتا مگر میں نے کبھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میرا کل بھی موقف تھا اور آج بھی یہی ہے کہ میں بچوں کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا۔انہیں اپنے دائیں بائیں یا پیچھے تو کھڑا کر سکتا ہوں مگر ان کے پیچھے نہیں کھڑا ہو سکتا۔چوہدری نثار نے کہا کہ یہاں تو لوگ اپنے ضمیر کا سودا کر لیتے ہیں اور ہر جمے نئی بارات سجا لیتے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ دن سے چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔تاہم چوہدری نثار نے اب آئندہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے ہی حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چوہدری نثار کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے ملاقات میں سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔چوہدری نثار اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا۔شاہد خاقان عباسی کا آئندہ عام انتخابات سے دور رہنے کا عندیہ دیا تھا۔شاہد خاقان عباسی بھی طویل عرصہ سے پارٹی سے نالاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close