مریم اورنگزیب کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کا سخت حکم جاری

لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگردی عدالت نے مریم اورنگزیب کو 9دسمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت میں اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیل کرانے کی ہدایت کردی،انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔یاد رہے کہ مریم اونگزیب سمیت دیگر کیخلا اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close