آئی ایم ایف کےتکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں ٹیکس نیٹ بڑھانے کے معاملہ پر آئی ایم ایف کےتکنیکی ماہرین کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ایف بی آر حکام کےمطابق آئی ایم ایف ٹیم کی آمدکا مقصد ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہے،وفد ٹیکس استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرےگا، ٹیکس ریونیو اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایک ہفتہ تک مشاورت ہوگی۔  آئی ایم ایف نے پاکستان میں امیر طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کررکھا ہے، آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی 15 فیصد تک لے جانے پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close