بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کیخلاف بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور والدین اپنی اولاد کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 14 روز میں 5 ہزار 85 مقدمات درج کیے گئے اور گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، بغیر لائسنس 9 روز میں 4 ہزار 448 ڈرائیورز کےخلاف مقدمات درج ہوئے جن میں بغیر لائسنس کار ڈرائیونگ پر 176 اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے پر 2 ہزار 972 مقدمات درج کیے گئے۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی مستحق نہیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا مزید کہنا ہے کہ کریمنل ریکارڈ بننے سے سرکاری نوکری اور ویزہ حصول میں مشکلات آ سکتی ہیں، والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close