آسمانی بجلی گرنے سے ہلاکتیں ہو گئیں، افسوسناک خبر

تھرپارکر(پی این آئی)تھرپارکرکے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان بھی ہوا۔ژالہ باری کے باعث چھاچھروکی سڑکوں پر سفیدی چھاگئی جبکہ تھرپارکر میں گزشتہ رات سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھاچھرومیں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے، اس کے علاوہ ننگرپارکر اور چھاچھرو میں آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔ادھر حیدرآباد میں رات بھر وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا، بارش کے بعد سے موسم سرد اور شہر میں تاحال گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔بارش کے بعد سے حیدرآباد کے کئی علاقوں میں بند بجلی بحال نہ ہوسکی، 131 میں سے 91 فیڈرز سیفٹی اور فنی خرابی کے سبب بند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close