اسلام آباد کے رہائیشیوں کیلئے بُری خبر، بھاری ٹیکسز عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی)شہراقتدار کے باسیوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز 3 گنا بڑھانے کا فیصلہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے شہریوں پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے کارپوریشن نے 27 اور 28 نومبر کو عوامی سماعت مقرر کردی۔

ایم سی آئی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو ٹیکسز پر اعتراض ہو تو اپنے اعتراضات دائر کرسکتے ہیں، شہریوں نے پراپرٹی ٹیکس، پانی اور صفائی چارجز پر اعتراض نہ کیا تو اضافے کی منظوری ہوگی۔حکام نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، پانی کے بلوں اور صفائی چارجز میں بھی 200 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کیلئے ورکنگ مکمل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close