اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر ایک بار پھے سرگرم ہوگئے ہیں اور انہوں نے انٹر پارٹی الیکشن کے لیے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر انٹرا اس بار پارٹی الیکشن کیلئے سامنے آئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ نظریاتی کارکن پارٹی میں شفاف انتخابات کے لئے آگے آئیں، کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں کیوں کہ کارکنان کو پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا، جس کے لیے ملک گیر مہم چلاؤں گا۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کےانٹراپارٹی انتخابات کو کالعدم قراردیتےہوئے دوبارہ 20 دن میں انتخابات کرانے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات متنازعہ تھے، جماعت اپنے پارٹی آئین کے تحت صاف شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی اس لیے 22 جون کے پارٹی انتخابات کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایک سال کا وقت دینے کے باوجود پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی انتخابات منعقد نہیں کرائے، سیکشن 215 کے تحت 20 روز میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کرائے، پی ٹی آئی 20 روز میں الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ کے انتخابات کے لیے اہل نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارٹی آئین 2017ء کے تحت انٹر پارٹی الیکشن میں تمام پارٹی عہدیداران 4 سال کیلئے منتخب ہوں گے، پی ٹی آئی کے عہدیداران کی مدت 13 جون 2021ء کو ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے 2019ء میں کورونا وباء کے باعث ایک سال کا وقت لیا گیا لیکن اب 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 215 پانچ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، اس نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئے بلکہ کہا تھا کہ دستاویزات پورے نہیں ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کوچیلنج کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں