گیس لیکج سے زور دار دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر پیش آنیوالے افسوسناک واقعے میں گیس خارج ہونے کے سبب زوردار دھماکہ ہوا جس کی آواز پورے محلے میں سنی گئی اور لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ دھماکے سے گھر کو شدید نقصان پہنچا اور 2 افراد بری طرح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close