اسلام آباد (پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سےاسلام آباد اسپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے حوالے سے اسلام آباد اسپیشل برانچ نے پولیس حکام اور ضلعی انتظامیہ کو رپورٹ بھی جمع کروا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیشی پر تحریک انصاف کے تعلق رکھنے والے وکلاء اورورکرز آنے کا خدشہ ہے، عدالت میں پیشی سے قبل سیکیورٹی انتظامات سخت کیے جائیں، اور اس کے ساتھ ورکرز کو منتشر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں