پی ٹی آئی رہنمائوں کیلئے بُری خبر آگئی

پشاور (پی این آئی) دیر بالا میں تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے سے متعلق مقدمات درج کر لئے گئے۔

پولیس نے تحریک انصاف کے 50 رہنماؤں پر پرچے کاٹ لئے، ان پر عوام کو اشتعال دلانے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ صاحب پولیس نے 5 پی ٹی آئی رہنماوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہےکہ پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری سمیت کئی رہنما حراست میں ہیں۔ دوسری جانب دیر بالا میں تحریک انصاف کا آج جلسہ ہے جس کیلئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا خطاب بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close