ایک اور ایم کیو ایم اہم ترین رہنما کی والدہ انتقال کر گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں۔ بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ تین ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close