کیا نگران وزیراعظم بلوچ طلبہ کی گمشدگی پر عدالت میں پیش ہوں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو بلوچ طلبہ کی گمشدگی کیس میں عدالت میں طلبی کے معاملے پر نگران وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو بیرون ملک میں ہوں گا اس لیے عدالت میں پیشی ممکن نہیں، عسکریت پسند بلوچ مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں عدالت اس پربھی طلب کرے۔۔۔۔

ٹی وی پروگرام میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عسکری گروپس بےگناہوں کو قتل کررہے ہیں، ریاست کا کوئی ادارہ قطعاً جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close