سابق وزیر کی ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

چارسدہ (پی این آئی) سابق وزیر خیبرپختونخوا احسان اللّٰہ خان اور ان کے ساتھی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق احسان اللّٰہ اور ساتھیوں نے چارسدہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) ہی ملکی مسائل حل کرسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close