آصف زرداری اور بلاول میں اختلافات ، مرتضیٰ وہاب کا مؤقف سامنے آ گیا

کراچی(آئی این پی)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں کوئی اختلافات نہیں۔ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تھی ایک ہے اور ایک رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بلاول کہہ رہے ہیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 22 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کے ایم سی کا عملہ اب بھی وہاں موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close