نشستوں کے معاملات فائنل، نواز شریف نے سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سندھ کی 6 رکنی کمیٹی کا اجلاس 29 نومبر کو طلب کرلیا۔ سندھ کمیٹی میں شامل احسن اقبال، سعد رفیق، سردار ایاز صادق، زاہد حامد، بشیر میمن اور شاہ محمد شاہ کو نواز شریف نے طلب کیا ہے۔ نواز شریف اور کمیٹی ارکان کی اس ملاقات میں سندھ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے معاملات کو فائنل کیا جائے گا۔ کمیٹی اجلاس میں سندھ میں ن لیگ کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان سے نشستوں پر طے ہونے والے فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں