اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف ، زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم کے امیدوار نہ بنیں، قومی حکومت کیلئے متبادل قیادت کو سامنے لائی جائے، قومی حکومت پر اتفاق سلیکشن کی سیاست کو ختم کردے گا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ، آصف زرداری اور چیئرمین پی ٹی آئی کو چاہیئے کہ وزیراعظم کے امیدوار نہ بنیں، تینوں قائدین کو چاہیئے کہ قومی حکومت کی راہ ہموار کریں، تمام جماعتوں کے سربراہان متبادل قیادت کو سامنے لائیں۔ آصف زرداری کے قومی حکومت بنانے کے پلان سے اتفاق کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ دیگر سیاسی قائدین کو بھی چاہیئے کہ نیشنل یونٹی حکومت کی سوچ کا مظاہرہ کریں۔ محمد علی درانی نے کہا کہ قومی حکومت موروثیت اور نااہلی کی سیاست ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکے گی۔ نیشنل یونٹی حکومت کے قیام سے معیشت مضبوط ہوگی اور سیاست اور فوج کے درمیان ٹکراؤ کو ختم کرے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں اب موروثی سیاست نہیں چل سکتی۔ سیاسی جماعتوں کا نیشنل یونٹی حکومت پر اتفاق سلیکشن کی سیاست کو ختم کردے گا۔ محمد علی درانی نے کہاکہ عام انتخابات کے بعد نیشنل یونٹی حکومت کا قیام ملک میں موروثیت اور نااہلی کی سیاست کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے ذریعے نیشنل یونٹی حکومت کا قیام معیشت کو مضبوط اور سیاست اور فوج کے درمیان ٹکرا? کو ہمیشہ کے لئے ختم کردے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں موروثی سیاست کو رد کردیا ہے۔
پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) میں اب موروثی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ میاں محمد نوازشریف، آصف زرداری اور عمران خان وزارت عظمی کے امیدوار نہ بن کر نیشنل یونٹی حکومت کا راستہ ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کا نیشنل یونٹی گورنمنٹ پر اتفاق سلیکشن کی سیاست‘ کو ختم کردے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں