اسلام آباد(پی این آئی) توہین الیکشن کمیشن اورتوہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کےلئے مقررکردیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کوہوگی ،عمران خان کے خلاف فرد جرم کی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔اسد عمر،فواد چودھری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے اسد عمر،فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کوسکیورٹی خدشات کی بنا پر گزشتہ سماعت پر اڈیالہ جیل سے الیکشن کمیشن نہیں لایاگیاتھا،فواد چودھری گرفتاری کے باعث گزشتہ سماعت پرپیش نہیں ہوئے اس کے ساتھ ساتھ اسدعمربھی گزشتہ سماعت پر پیش نہیں ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں