پاکستان میں زلزلہ، شدت کیا تھی؟ عوام میں خوف و ہراس

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان میں زلزلہ۔۔ قلات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گرد و نواح میں جمعے کی شب 9 بج کر 11 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔قلات کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں