شہباز شریف کے سابق معاون خصوصی کو نگران وزیراعظم نے بھی اہم عہدہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)فہد ہارون کو نگران وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

ان کی بطور معاونِ خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔فہد ہارون ڈیجیٹل میڈیا کے معاملات دیکھیں گے، ان کا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل فہد ہارون سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بھی معاونِ خصوصی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close