اسلام آباد (پی این آئی)انسداد ددہشتگردی کی عدالت نے (ن) لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، اس مقدمے میں لیگی رہنما جاوید لطیف بھی نامزد ہیں جنہوں نے آج عدالت میں پیش ہوکر اپنی حاضری مکمل کرائی۔
سابق وزیر مریم اورنگزیب گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئی تھیں اور انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دی تھی لیکن وہ اس سماعت پر بھی پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نےجاوید لطیف کے پیش ہونے پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں