شیخ رشید نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مری میں چہل قدمی کرنے سے الیکشن مہم نہیں ہوتی، انہیں لگ پتہ جائے گا جب یہ عوام میں ووٹ لینے نکلیں گے۔۔۔۔ آج صبح راولپنڈی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہو کر رہیں گے اور شاید اسی سے کوئی بہتری آ جائے۔۔۔۔۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ جو بھی حکومت میں آئے گا اس کے لیے معشیت بہت بڑا چیلنج ہوگی۔۔۔۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایک بورڈ بٹھا دیں، جو بے گناہ ہیں اور ان کو کیسوں سے نکال دیں، لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں، سارا پاکستان جانتا ہے میں 9 مئی کے واقعات میں شامل ہی نہیں تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close