ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے

کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ن لیگ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں شرائط کی تبدیلی کا آغاز کر دیا ہے جو ن لیگ کی قیادت کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے ۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے ن لیگ سے کیے گئے سمجھوتے میں روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمٹ سے معذرت کر لی ہے۔۔۔۔۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم اور ن لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس میں عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور صوبے میں سیاسی اتحاد پر گفتگو کی گئی۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیوایم نے ن لیگ سے کراچی میں متحدہ کی روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرتے ہوئے لیاری، کیماڑی اور ملیر کے چند حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔۔۔۔ جبکہ حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دونوں نشست پر ایم کیوایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا ہے جب کہ میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر، لاڑکانہ اور ٹنڈوالہ یار کی نشستوں پر ایم کیو ایم بات کرنے پر راضی ہے۔۔۔۔۔اس حوالے سے ن لیگ کا مؤقف ہے کہ جن نشستوں پر ایم کیو ایم کو 20 سے 25 ہزار ووٹ ملے وہاں وہ ن لیگ کو سپورٹ کرے لیکن ایم کیو ایم اس کے لیے تیار نہیں ہے ۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ان تجاویز کو دونوں پارٹیوں کی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں