کس حلقے سے کون امیدوار؟ ن لیگ نے حتمی انتخاب سے پہلے رائے مانگ لی

لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیئے ۔چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کے زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا۔

سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے جبکہ تمام کوآرڈی نیٹرز حضرات کو تمام ڈویژنل، ضلعی تنظیمی عہدیداران اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023 تک جنرل الیکشن 2024 کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غوروخوض اور فیصلوں کے لیے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں