چارسدہ (پی این آئی) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔۔۔۔ چارسدہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانے والی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی، اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کرے گا۔۔۔۔
اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور ن لیگ کر رہی ہے جب کہ نواز شریف کو وزیر اعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں، ایسے انتخابات سے بہترہے نگران وزیراعظم کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں