اسلام آباد عدالت میں پیشی کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کیا کہا؟

راولپنڈی (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس میں 28 تاریخ کو اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے کا سن کر خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کی جانب سے 28 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے حکم پر پی ٹی آئی چیئرمین بہت خوش ہوئے اور انہوں نے پوچھا کہ کیا آرڈر ہو گئے ہیں؟ جس پر انکے وکلاء نے انہیں بتایا کہ عدالت نے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close